Tuesday, July 24, 2018

Apni zat se mohabbat Article by Amina Anayat

Apni zat se mohabbat Article by Amina Anayat

آرٹیکل:"اپنی ذات سے محبت"
تحریر:"آمنہ عنایت"
ہم اپنے اندر کہاں رهتے ہیں ؟ہم اپنے اندر ہیں بھی یا نہیں ؟ہم وقت سے پہلے ہی اپنی نادانیو ں کو شرا ر تو ں کو خیر آباد کیوں کہہ  دیتے ہیں ؟کیوں  ؟کیوں کبھی اس دنیا کی خاطر تو کبھی کسی ایک انسان کی خاطر اپنی ذات کو مار دیتے ہیں ۔اور یہ سوچنے لگ جاتے ہیں کے دنیا کیا کہے گی  ؟ بھائی کون دنیا ؟  کہاں کی دنیا ؟  کیسی دنیا ؟  وہ  دنیا جو صرف سطحی سوچ کی مالک ہے وہ دنیا جو حرام حلال کی تمیز کھو چکی ہے وہ دنیا جو ھو س میں اندھی ہے  ،وہ  دنیا جو سچ پڑھنا نہیں چاہتی ،سچ سننا نہیں چاہتی ،وہ دنیا جو بس سٹیٹس کے پیچھے بھاگتی ہے ،وہ دنیا جس کا خدا پیسہ بن چکا ہے ۔تو کیوں دیں ہم ایسی دنیا کو اتنی سپیس کے وہ ہمیں اندر سے  مار   دے ختم کر دے ۔جہاں ایک طرف ہمیں دنیا سے ڈیل کرنا آتا ہے وہاں دوسری طرف ! کیا یہ درست ہے  کہ کسی ایک انسان کو دنیا بنا لیا جائے ۔ اور انسان بھی وہ جسے آپکی قدر نہیں،  جو آپکا  محرم نہیں ،جسکے ساتھ سے آپ کی ذات مسلسل خسا ر ے میں ہے ۔ میری مانیں !جس شخص کی محبت آپ کو دکھ دے ،آپ کی آنکھ کے آنسو پونچھنے کی بجا ئے ان میں آنسو لائے ، جو آپ کے احساسا ت کو توڑ کر رکھ دے ، آپ کو عزت نہ دے سکے ، آپ کے پیار کی لاج نہ رکھ سکے ،ایسے شخص کو ،اس کی محبت کو چھوڑ دیں ۔ایسے لوگو ں کا ساتھ ایک بیماری کی طرح ہوتا ہے جو آپ کو ، آپ کی ذات کو مسکراہٹ کو آہستہ آہستہ ختم کر دیتا ہے ایسے لوگوں کے لئے روز تڑ پنے اور مرنے سے   بہتر ہے کہ ان کے ساتھ کو ،یادوں کو ،ان سے جڑ ی ہر چیز کو ایک دن  ابدی نیند سلا دیا جائے ایسے لوگوں کو چھوڑ دینا برداشت کرنے سے کئی گنا بہتر عمل ہوتا ہے  ۔اپنی قدر خود کریں ، خود سے پیار کریں ،اس ڈر سے کے کوئی ہمیں چھوڑ کر چلا جائے گا خود کو تبا ہ نہ کریں یقین کریں جو آپکا ہے وہ آپ ہی  کا ہے محبتو ں کی پر کھ کرنا سیکھیں ،ہر ملنے والا ،حال پوچھنے والا ہمدرد نہیں  ہوتا اور ہر روٹھنے والا بےوفا نہیں ہوتا  ،جانے والوں کے لئے اپنی ذات کو فنا نہ کریں رحم کریں خود پر اپنی ذات پر آپ بہ  قیمتی ہیں خود کو  ضائع    ہونے سے بچائیں

Article by :Amina Anayat

No comments:

Post a Comment